”اقتصادی راہداری منصوبہ“ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے حکومتی و اپوزیشن اراکین کے نام مانگ لئے گئے
کمیٹی 21 ارکان پر مشتمل ہوگی،دونوں ایوانوں سے 11 حکومتی اور 10 ارکان اپوزیشن سے لئے جائیں گے،خورشید شاہ نے قومی اسمبلی سے 6 اراکین کے نام بھجوا دیئے،ذرائع
بدھ 10 جون 2015 17:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے قومی اسمبلی و سینیٹ میں حکومت اور اپوزیشن اراکین کے نام مانگ لئے ہیں،پارلیمانی کمیٹی 21 ارکان پر مشتمل ہوگی۔اپوزیشن لیڈر خورشید نے 6 نام بھجوا دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے تحفظا ت دور کر نے اور منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے 21 اراکین پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
پارلیمانی کمیٹی میں 14 اراکین قومی اسمبلی اور7 اراکین سینیٹ سے لئے جائیں گے۔جس میں قومی اسمبلی سے 8 اراکین حکومتی اور 6 اراکین اپوزیشن سے ہوں گے جبکہ سینیٹ سے 3 اراکین حکومتی اور 4 اراکین اپوزیشن سے لئے جائیں گے،اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے قومی اسمبلی و سینیٹ میں حکومتی اور اپوزیشن سے پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہونے والے اراکین کے حتمی نام مانگ لئے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
-
موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے زیادہ فعال اور ذمہ دارانہ عالمگیر مالیاتی تحفظ کا نظام ضروری ہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.