گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن ہزاروں اساتذہ کی واحدنمائندہ جمہوری تنظیم ہے۔حمیداللہ کاکڑ
بدھ 10 جون 2015 17:30
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء)گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن کوئٹہ ڈویژن کے چیئرمین حمیداللہ کاکڑ نے کہاہے کہ مخالفین کادعویٰ خالصتاََدھوکہ دہی اورسفیدجھوٹ کے سواکچھ نہیں کوئٹہ ڈویژن کابینہ پہلے ہی مستعفیٰ ہوچکی ہے پشتون بیلٹ کے 43میں سے 31کونسلران نے محمدنوازجتک اورحاجی مجیب اللہ غرشین کی مکمل حمایت کااعلان کردیاان خیالات کااظہارانہوں نے اسپیشل ہائی سکول میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرنوازجتک،مجیب اللہ غرشین اورامان اللہ پیرعلیزئی بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن صوبے بھرکے ہزاروں اساتذہ کی واحدنمائندہ جمہوری تنظیم ہے جس کی ہردوسال بعدانتخابات ہوتے ہیں14جون کودستورالعمل کے مطابق جی ٹی اے کے صوبائی انتخابات منعقدہونے جارہے ہیں چندمفادپرست نے گزشتہ روزپریس کانفرنس نے حقائق کومسخ کیااورسفیدجھوٹ بول کراساتذہ کوگمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی اوردعویٰ کیاکہ جی ٹی اے پشتون بیلٹ کے 23کونسلرزکی انہیں حمایت حاصل ہیے اس مذموم حرکت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے حقیقت میں پشتون بیلٹ کے 43میں سے 31کونسلران نے محمدنوازجتک اورحاجی مجیب اللہ غرشین کی مکمل حمایت کااعلان کیاہے جس میں ضلع کوئٹہ کے چیئرمین حمیداللہ،جنرل سیکرٹری کلیم اللہ،آرگنائزرسلام شاہ،ضلع پشین کے صدررحیم اللہ،جنرل سیکرٹری میرحاتم،چیئرمین منیراحمد،آرگنائزرنجم الدین،ضلع قلعہ عبداللہ کے آرگنائزرصلاح الدین،ضلع قلعہ سیف اللہ کے جنرل سیکرٹری عبدالقاہر،ضلع ژوب کے صدرفتح خان مندوخیل،جنرل سیکرٹری فیروزخان،چیئرمین سفرمحمد،آرگنائزرعبدالولی،ضلع موسیٰ خیل کے صدرعبداللہ جان،جنرل سیکرٹری محمدرمضان،چیئرمین قطب الدین،آرگنائزرعبدالرب حامدی شامل ہیں اس کے علاوہ ضلع ہرنائی کے صدرشنگل خان،جنرل سیکرٹری حاجی اسدخان،چیئرمین منظوراحمدعرف خیام ترین،آرگنائزرمولوی محمدعبداللہ اورژوب ڈویژن کے صدرحاجی حبیب الرحمن ،ضلع قلعہ سیف اللہ کے صدرچیئرمین مولوی نعمت اللہ،آرگنائزرعبدالعلیم،ضلع لورالائی کے چیئرمین عبدالقادرشیخ ،آرگنائزرعبدالولی بڑیچ،ضلع شیرانی کے صدرامیرمحمد،جنرل سیکرٹری ابراہیم ناصر،چیئرمین محمدایوب،آرگنائزرعلی شاہ حریفال پہلے ہی 6جون کونوازجتک پینل کاپریس کانفرنس کے ذریعے حمایت کااعلان کرچکے ہیں اس سے ثابت ہوتاہے کہ مخالفین کادعویٰ خالصتاََدھوکہ دہی اورسفیدجھوٹ کے سواکچھ نہیں۔
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.