جٹ میں عوام کوریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائینگے، سیدلیاقت آغا

بدھ 10 جون 2015 17:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماء اوررکن صوبائی اسمبلی سیدلیاقت آغانے کہاہے کہ بلوچستان حکومت آنے والے بجٹ میں عوام کوریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائینگے کوئٹہ میں امن وامان کی سب سے بڑی وجہ مذہبی منافرت ہے اگران کوروکاجائے کوئٹہ شہرمیں حالات بہترہوسکے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے ”“سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے محدودوسائل میں رہتے ہوئے عوام کوتمام سہولیات فراہم کئے ہیں موجودہ حکومت آنے والے بجٹ میں10ارب روپے ڈیپارٹمنٹل اور20ارب روپے ایم پی اے فنڈزکیلئے مختص کئے گئے ہیں جبکہ 20ارب روپے جاری ترقیاتی کاموں کیلئے مختص کئے گئے ہیں اگلے دوتین سالوں کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان کے حالات تبدیل ہونگے انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں امن وامان کی اصل وجہ مذہبی منافرت ہے اوربیرونی طاقتوں کے اشاروں پرحالات خراب کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے کوئٹہ شہرمیں کچھ عرصے سے امن وامان کی صورتحال خراب ہوئیں ہے ایک ماہ قبل حالات کافی بہترتھے لوگ راتوں رات شہرمیں گھومتے تھے انہوں نے کہاکہ اس وقت پولیس ہائی الرٹ ہے حالات کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائینگے۔