موجودہ حکومت تعلیمی ترقی سے متعلق واضح پالیسی رکھتی ہے، آئندہ بجٹ میں بھی تعلیم ہی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہوگی، ہم خواب تو اچھے دیکھتے ہیں لیکن اس وقت حیران اور پریشان ہوجاتے ہیں جب ہماری نظر وسائل کی طرف اٹھتی ہے

وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا بوائزسکاؤٹس ہیڈ کوارٹر میں تقریب سے خطاب

بدھ 10 جون 2015 17:41

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ہم سب خواب تو بہت اچھے دیکھتے ہیں لیکن اس وقت حیران اور پریشان ہوجاتے ہیں جب وسائل کی طرف دیکھتے ہیں تعلیم اور دیگر بارے لوگ شاید نہ پوچھیں لیکن رب ضرور پوچھے گا نعرے بازی چھوڑ کر اب ہمیں سنجیدگی سے صوبے کو تعلیمی میدان میں آگے لیکر بڑھنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوائز سکاؤٹس ہیڈ کوارٹر میں تعلیم سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے علاوہ چیف سیکرٹری سیف اﷲ چھٹہ ٗ مشیر تعلیم سردار رضا محمدبڑیچ سمیت دیگر بھی موجود تھے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ ہمیں تعلیم کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا موجودہ حکومت تعلیمی ترقی سے متعلق واضح پالیسی رکھتی ہے آئندہ بجٹ میں بھی تعلیم ہی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہوگی انہوں نے کہاکہ ویسے تو ہم سب لوگ بہت اچھے خواب دیکھتے ہیں لیکن اس وقت حیرانی و پریشانی سے دوچار ہوتے ہیں جب ہماری نظر وسائل کی طرف اٹھتی ہے انہوں نے یونیسیف اور دیگر اداروں سے اپیل کی کہ وہ تعلیم اور دیگر شعبوں میں بہتری کیلئے یہاں کام کریں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بے شک وہ تعلیم اور دیگر حوالوں سے بہتری کیلئے نقد رقوم اور فنڈز کی فراہمی نہ کریں لیکن وہ اس سلسلے میں از خود کام کریں انہوں نے کہاکہ حکومت کی کارکردگی اور کمزوریوں پر بھی نظر رکھی جائے اور انہیں اس سلسلے میں بتایا جائے کہ وہ کمزوریوں کو دور کرسکیں انہوں نے کہاکہ یہاں کے لوگ شاید ہم سے مختلف حوالوں سے نہ پوچھیں لیکن رب کے ہاں سوال اور جواب ضرور ہونگے ڈاکٹرمالک بلوچ نے کہاکہ صوبے کے لوگ نعرے بازی سے نکل کر سنجیدگی سے تعلیمی اور دیگر میدانوں میں ترقی کیلئے آگے آئیں تاکہ ہم ترقی کی منازل طے کرسکیں تقریب سے چیف سیکرٹری سیف اﷲ چھٹہ و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔