جنرل راحیل شریف سے چینی نائب وزیرقومی سلامتی کی ملاقات ٗدوطرفہ تعلقات، اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال
چین پاکستان کیساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ،منصوبے کی جلد تکمیل پورے خطے کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی، ڈانگ ہائی ژو
بدھ 10 جون 2015 17:58
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے نائب وزیر برائے ریاستی سلامتی ڈانگ ہائی ژو نے بدھ کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔
(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، خطے کی سیکیورٹی اور پاک چین اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی سے متعلق امور زیر غور لائے گئے۔ ذرائع کے مطابق چینی نائب وزیر نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے اور اس منصوبے کی جلد از جلد تکمیل نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ واضح رہے کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری اور دیگر منصوبوں پر چین کے صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران دستخط کیے گئے تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.