بھارتی وزیراعظم کی ذہنیت سیاسی نہیں ٗ دہشتگردانہ سوچ کے مالک ہیں ٗ سراج الحق

بھارتی وزیراعظم کے بیان پر دفتر خارجہ نے کمزور جواب دیا ہے ٗمیڈیا سے گفتگو

بدھ 10 جون 2015 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کی ذہنیت سیاسی نہیں ٗ دہشتگردانہ سوچ کے مالک ہیں ٗبھارتی وزیراعظم کے بیان پر دفتر خارجہ نے کمزور جواب دیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی وجہ سے نریندر مودی کا داخلہ یورپین ممالک نے بند کیا تھا، مودی نے وزیراعظم بنتے ہی ورکنگ باؤنڈری پر حملہ کیا اور کشمیر میں قتل عام کو جاری رکھا ہوا ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے بیان پر دفتر خارجہ نے کمزور جواب دیا ہے۔