Live Updates

ہر کوئی جانتا ہے پاکستان کو دو لخت کرنے کیلئے مکتی باہنی کو اسلحہ بھارت نے دیا ٗشاہ محمود قریشی

نریندر مودی کے بیان پر دفتر خارجہ کے ردعمل پر حیرانی ہوئی ہے ٗ میڈیا سے گفتگو قوم کے جذبات کی ترجمانی حکومت کررہی ہے نہ ہی دفتر خارجہ کی طرف سے کی جارہی ہے ٗ پی ٹی آئی رہنما

بدھ 10 جون 2015 18:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہر کوئی جانتا ہے پاکستان کو دو لخت کرنے کیلئے مکتی باہنی کو اسلحہ بھارت نے دیا ٗنریندر مودی کے بیان پر دفتر خارجہ کے ردعمل پر حیرانی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا بیان سفارتی آداب کے خلاف ہے، ہر کوئی جانتا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہے۔ مودی کے بیان کی منطق مجھے سمجھ نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے جذبات کی ترجمانی حکومت کررہی ہے نہ ہی دفتر خارجہ کی طرف سے کی جارہی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات