چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کا عظیم منصوبہ پاکستان کے 18کروڑ عوام کیلئے ہے‘ منصوبے پر ملکر کام کرکے پاکستان کوعظیم ملک بنائیں گے،پورے ملک کے عوام مستفید ہوں گے

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ کا بیان

بدھ 10 جون 2015 18:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کا عظیم منصوبہ پاکستان کے 18کروڑ عوام کیلئے ہے،منصوبے سے سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخواہ، پنجاب،گلگت بلتستان،آزاد کشمیرسمیت پورے ملک کے عوام مستفید ہوں گے اوراس منصوبے پر ملکر کام کرکے پاکستان کوعظیم ملک بنائیں گے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورکے منصوبے سے پاکستان ہی نہیں بلکہ خطے کے دیگر ممالک بھی استفادہ کریں گے اورخطے میں معاشی و تجارتی سرگرمیاں فروغ پائیں گی۔چین کا پاکستان میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا تاریخی پیکیج دراصل چینی قیادت کاپاکستان کی عوام سے والہانہ محبت اوروزیراعظم نوازشریف کی پالیسیوں پر بھر پوراعتماد کا اظہار ہے ۔

(جاری ہے)

چین نے پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے تاریخ ساز اقتصادی پیکیج دیا ہے ،جس پر پوری پاکستانی قوم چینی قیادت اورعوام کی ممنون ہے ۔ہماری آئندہ نسلیں بھی چین کی اس فراخدلی ،مشکل وقت میں ہاتھ تھامنے اوراربو ں ڈالر کی سرمایہ کاری کو کبھی فراموش نہیں کرپائیں گی۔ یہ ایک تاریخی موقع ہے کہ ہم پاکستان کی معیشت کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھنے والے عظیم الشان منصوبے چائنہ پاکستان اکنامک کویڈور پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں ۔چین پاکستان کا ایک ایسا مخلص اور بااعتماد دوست ہے جومصیبت کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے ۔جنگ ہویا امن،سیلاب ہو یا زلزلہ یا کوئی اور قدرتی آفت ،چین نے ہمیشہ پاکستان کا سچے اورمخلص دوست کی طرح ساتھ نبھایا ہے۔