نوشہرہ ورکاں میں ڈاکو راج، شاہرائیں غیر محفوظ‘ موٹر سائیکل نہ روکنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو بھائی زخمی

بدھ 10 جون 2015 18:12

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) نوشہرہ ورکاں میں ڈاکو راج شاہرائیں غیر محفوظ‘ موٹر سائیکل نہ روکنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو بھائی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ ورکاں محلہ شاہین آباد کے رہائشی نور محمد مستری کے دو بیٹے امجد علی اور عمران احمد گوجرانوالہ بنک سے مبلغ چار لاکھ روپے لیکر موٹر سائیکل پر نوشہرہ ورکاں آرہے تھے کہ مٹو بھائیکے سکول کے قریب روڈ پر دو نامعلوم تعاقب کرنے والے موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے ان کی موٹر سائیکل زبردستی روکنا چاہی موٹر سائیکل نہ روکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے دونوں بھائی زخمی ہوگئے تاہم انہوں نے موٹر سائیکل نہ روکی اور تین کلومیٹر دور نوشہرہ ورکاں ہسپتال پہنچ گئے جبکہ اس دوران ڈاکو فرار ہوگئے۔

دونوں بھائیوں کو تشویشناک حالت میں گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسرے واقعہ میں ڈاکوؤں نے پل نرمتہ ورکاں پر ایجوکیشن بورڈ گوجرانوالہ کے ملازم محمد داؤد سے تیس ہزار نقدی موٹرسائیکل اور دو موبائل فون چھین لئے اور فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :