Live Updates

ایوان پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کا پتہ چلانے کیلئے کمیٹی قائم کرے ، عمران خان نے پی ٹی وی پر حملے کے بعد کنٹینر پر کھڑے ہوکر وکٹری کا نشان بنایا، پی ٹی وی آمدنی کی قربانی دیکر اراکین کی تقاریر نشر کررہا ہے ، حکومت کی طرف سے کوئی رقم نہیں دی جاتی ، پی ٹی وی میرا ذاتی ادارہ نہیں ، 4 ہزار ملازمین کی تنخواہیں کمرشلز سے پوری ہوتی ہیں ، پارلیمنٹ سے کیا گیا وعدہ پورا کررہے ہیں ، حملہ کرنیوالی جماعت کو بھی پی ٹی وی کوریج دیتا ہے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشیدکا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

بدھ 10 جون 2015 18:16

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ایوان پاکستان ٹیلی ویژن اور پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کا پتہ چلانے کے لئے کمیٹی قائم کرے ، عمران خان نے پی ٹی وی پر حملے کے بعد کنٹینر پر کھڑے ہوکر وکٹری کا نشان بنایا، پاکستان ٹیلی ویژن اپنی آمدنی کی قربانی دے کر اراکین کی تقاریر نشر کررہا ہے ، پی ٹی وی اپنے اخراجات خود پورے کرتا ہے ، حکومت کی طرف سے کوئی رقم نہیں دی جاتی ، پی ٹی وی میرا ذاتی ادارہ نہیں ، چار ہزار ملازمین کی تنخواہیں کمرشلز سے پوری ہوتی ہیں ، پارلیمنٹ سے کیے گئے وعدے کو پورا کررہے ہیں، تمام پرائیویٹ چینلز کو پارلیمنٹ کی کارروائی کی لائیو فیڈ فراہم کررہے ہیں ، پی ٹی وی پر تمام جماعتوں کے مکمل اظہار خیال کاموقع دیا جاتا ہے ، پاکستان ٹیلی ویژن پر حملہ کرنیوالی جماعت کو بھی پی ٹی وی کوریج دیتا ہے ، پی ٹی وی حکومتی ادارہ ہونے کے باوجود آزاد حیثیت سے کام کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو یہاں قومی اسمبلی میں اظہار خیال کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی رہنماؤں کی تقاریر براہ راست نشر کی جارہی ہیں ، پی ٹی وی جامع انداز میں مخصوص اوقات میں دوسرے اراکین کی تقاریر بھی نشر کرتا ہے ، پی ٹی وی اپنی آمدنی کی قربانی دے کر اراکین کی تقاریر نشر کررہا ہے ، پی ٹی وی اپنے اخراجات خود پورے کرتا ہے حکومت کی طرف سے کوئی رقم نہیں دی جاتی ۔

پرویز رشید نے کہا کہ پی ٹی وی میرا ذاتی ادارہ نہیں ، 4 ہزار ملازمین کی تنخواہیں کمرشلز سے پوری ہوتی ہیں ، 400 سے زائد ارکان پارلیمنٹ کی تقاریر نشر کرنا ممکن نہیں ، پارلیمانی لیڈرز اور پارٹی سربراہوں کی تقاریر براہ راست نشر ہوتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے کیے گئے وعدے کو پورا کررہے ہیں ، تمام پرائیویٹ چینلز کو پارلیمنٹ کی کارروائی کی لائیو فیڈ فراہم کررہے ہیں ، باقی چینلز لائیو فیڈ ملنے کے باوجود تقاریر نشر نہیں کرتے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی پر تمام جماعتوں کو مکمل اظہار خیال کا موقع دیا جاتا ہے حتیٰ کہ پاکستان ٹیلی ویژن پر حملہ کرنیوالی جماعت کو بھی پی ٹی وی کوریج دیتا ہے ۔ حکومتی ادارہ ہونے کے باوجود پی ٹی وی آزاد حیثیت سے کام کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی ایوان کو سب سے زیادہ کوریج دیتا ہے پھر بھی اس پر تنقید کی جاتی ہے ۔ براہ راست کوریج کیلئے ایوان قابل عمل تجاویز دیدے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس کی تمام کارروائی براہ راست نشر نہیں کی جاسکتی ، بجٹ کی براہ راست کارروائی کیلئے پی ٹی وی اضافی مالی اخراجات کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کمیٹی بنا لے جو تحقیقات کرے کہ پاکستان ٹیلی ویژن اور پارلیمنٹ پر کس نے حملہ کیا ، عمران خان نے پی ٹی وی پر حملے کے بعد کنٹینر پر کھڑے ہوکر وکٹری کا نشان بنایا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات