نو منتخب تحصیل اور ضلعی ممبران عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے بھرپور قدامات کریں،ملک کے کرپٹ بوسیدہ نظام کا خاتمہ اور ملک میں تبدیلی ضروری ہوچکی ہے

رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی کا بلدیاتی امیدواروں کے اجلاس سے خطاب

بدھ 10 جون 2015 18:17

مردان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) رکن صوبائی اسمبلی و ڈیڈک کمیٹی مردان کے چئیرمین افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ نو منتخب تحصیل اور ضلعی ممبران اپنے اپنے یونین کونسل کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے بھرپور قدامات کریں۔ملک کے کرپٹ بوسیدہ نظام کا خاتمہ اور ملک میں تبدیلی لازم ہوچکی ہے۔تحریک انصاف کے صوبائی حکومت عوام کے پیسے میٹرو جیسے مہنگے اور لاحاصل منصوبوں پر ضائع نہیں کریگی۔

قوم کو میٹرو بس جیسے مہنگے اور لاحاصل منصوبوں کی نہیں بلکہ صحت اور تعلیم کی سہولیات کی ضرورت ہے۔ جس کو صرف وہی مکمل کرسکتے ہیں جوعوام کا درد دکھ رکھتی ہوں۔ نواز حکومت اپنے کمیشنوں کیلئے میٹرو جیسے منصوبے شروع کرتے ہیں۔ کیونکہ کمیشن مافیا کو صرف اپنے تجوریاں بھرنے سے غرض ہوتی ہے، اور وہ اس مقصد کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس میں نقصان صرف اور صرف غریب کا ہوتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے رہائیش گاہ پر حلقہ پی کے 26 کے بلدیاتی انتخابات میں ناکام اور کامیاب اُمیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یونین کونسل نرئی سے نو منتخب ڈسٹرکٹ ناظم سعید خان، تحصیل ممبر مستقل شاہ، یونین کونسل ساڑو شاہ سے نو منتخب ڈسٹرکٹ ناظم شاہد سیراج،یونین کونسل کوٹ جونگڑو سے نو منتخب ڈسٹرکٹ ناظم خطیب الرحمان، یونین کونسل سری بہلول سے نو منتخب ڈسٹرکٹ ناظم داد خان ، یونین کونسل دامن کوہ سے نو منتخب ڈسٹرکٹ ناظم ڈاکٹر حفیظ الوہاب ،ندیم شاہ ایڈوکیٹ ، مُراد خان، میاں رحمان سید، ندیم حسین، ملک یار محمد، میاں مکمل شاہ ،جواد خان نے شرکت کی۔