ہری پور،پریمی جوڑے نے شادی میں ناکامی پر گولیاں مار کے خود کشی کرلی،تفتیش شروع

بدھ 10 جون 2015 18:19

ہری پور،پریمی جوڑے نے شادی میں ناکامی پر گولیاں مار کے خود کشی کرلی،تفتیش ..

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء)پریمی جوڑے نے شادی میں ناکامی پر گولیاں مار کے خود کشی کرلی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال منتقل پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تفصیلات کے مطابق ہری پور کے علاقہ کھلابٹ ٹاؤن شپ کے رہائشی بائیس سالہ نوجوان شہباز ولد داؤد اور کالو پنڈ کی رہائشی انیس سالہ لڑکی کنزہ ولد عبد العزیز نے شادی میں ناکامی پر ایک دوسرے پر فائرنگ کرکے خود کشی کرلی واقعہ ہری پور کے علاقہ کالو پنڈ میں پیش آیا پریمی جوڑے نے اپنی آخری ملاقات کے دوران خودکشی کا فیصلہ کیا اور ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہو گے اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گی دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہری پور ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم اور ضروری قانونی کاروائی شناخت کے بعد لاشوں کو تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کر دیا گیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے زرائع نے بتایا ہے کہ پریمی جوڑا ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے تاہم لڑکی کے والدین شادی پر رضا مند نہیں تھے اور ایک ماہ قبل لڑکی کی شادی کسی اور شخص سے کر ادی گئی جس کی وجہ سے دنوں پریمی جوڑا دلبراشتہ تھا جس پر دونوں نے دلبرداشتہ ہو کر اقدام خودکشی کرلیا ہے دونوں کے اہل خانہ بھی اس بات سے بخوبی آگاہ تھے کہ پریمی جوڑا ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتا ہے ۔