ہری پور،الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سہ فریقی اتحاد کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

بدھ 10 جون 2015 18:19

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف صوبہ بھر کی طر ح ہری پور میں سہ فریقی اتحاد کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی ریلی شیر انوالہ گیٹ سے شرو ع ہو کر مین بازار سے ہوتی ہوئی پنیاں چوک پہنچی جہاں شرکاء نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر احتجاجی ریلی خطاب کے دوران مختلف سیاسی پارٹیوں کے مقامی قائدین نے کہا کہ عمران خان صوبہ میں دوبارہ فوج کی زیر نگرانی الیکشن کا اعلان کریں اور دھاندلی زدہ الیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے شرکاء سپریم کورٹ سے جعلی ڈگری پر نااہل ہونے والے پی ٹی آئی کے سابق وزیر یوسف ایوب کے خلاف قاتل قاتل یوسف قاتل کے نعرے لگاتے رہے سینکٹروں کی تعداد میں سیاسی ورکروں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھار کھے تھے جس پر دھاندلی اور پی ٹی آئی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر ریلی کے شرکا ء نے جی ٹی روڈ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ کو مکمل بند کر دیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی مشتعل ریلی کے شرکاء نے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان وزیر اعلی پرویز ختک سمیت مقامی قیادت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ہری پور میں الیکشن کے دوران مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر سمیت سات افراد کے کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :