چین کی چینی پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے باغی جنگجوؤں کی امداد کے بھارتی الزامات کی تردید

بدھ 10 جون 2015 18:41

چین کی چینی پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے باغی جنگجوؤں کی امداد کے بھارتی ..

بیجنگ ۔ 10 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) چینی حکام نے شمال مشرقی بھارت کے باغی جنگجوؤں کی چینی پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے امداد کے الزامات کی تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو چینی سرکاری میڈیا کے مطابق چین کے اعلی حکام نے کہا ہے کہ پیپلز لبریشن آرمی کے بھارتی باغی جنگجوؤں کے ساتھ رابطے ناممکن بات ہے اور بھارتی میڈیا کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے جن میں کہا گیا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی باغی گروپ ناگالینڈ خیلانگ کی نیشنل سوشلسٹ کونسل کے رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

چینی حکام نے ان الزامات کو بالکل لغو اور جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے رابطوں کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ دریں اثناء چین کی وزارت خارجہ نے محض بھارتی میڈیا میں آرمی کے باغیوں سے رابطوں بارے آنے والی اطلاعات پر کسی قسم کا کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :