افغانستان میں امریکی فوجی اڈے پر طالبان کے راکٹ حملے میں ایک امریکی شہری ہلاک، ایک زخمی

بدھ 10 جون 2015 18:42

واشنگٹن ۔ 10 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجی بیس پر مشتبہ طالبان کے ایک راکٹ حملے میں ایک امریکی شہری ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ دفاع نے بدھ کو جاری بیان میں کہا کہ بگرام ایئر فیلڈ پر ڈیفنس لاجسٹک ایجنسی کیلئے کام کرنے والا 54 سالہ شہری مشتبہ طالبان کے راکٹ حملے میں اس وقت ہلاک ہوا جب اسکی گاڑی راکٹ کی زد میں آ گئی جبکہ حملے میں ایک شہری زخمی بھی ہوا۔

متعلقہ عنوان :