بس کے اغواء کاڈرامہ رچانے والے نوجوان کوگرفتارکرلیاگیا۔ڈی پی اوخانیوال

بدھ 10 جون 2015 18:55

خانیوال۔10 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) منگل اوربدھ کی درمیانی شب بس کے اغواء کاڈرامہ رچانے والے نوجوان کوگرفتارکرلیاگیا۔میاں چنوں کے رہائشی 26سالہ تنویرپرائزبانڈاورکریانہ کاکاروبارکررہاہے اوروہ مال لینے کیلئے فیصل آبادگیاہواتھا۔اس کے پاس 7لاکھ 45ہزارکے پرائزبانڈزاورپچاس ہزار نقدی رقم تھی ۔فیصل آبادسے واپسی کے سفرکے دوران اس نے اپنی ہمشیرہ کومیسج کیاکہ بس کے اندر ڈاکوگھس آئے ہیں اوروہ مسافروں سے لوٹ مارکررہے ہیں۔

رات گئے ڈی پی اوخانیوال جہانزیب نذیرخان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ تحقیقات کی جارہی ہیں کہ تنویرنے محض مذاق کیاہے یااس کے پیچھے کوئی اورمقاصدبھی ہیں ۔انہوں نے صحافیوں کوبتایاکہ تنویرگزشتہ روز فیصل آبادسے ملتان آنے والی گاڑی کوہستان ڈائیووایل ای ایس 1166پرسوارہوا اوراس نے چیچہ وطنی کاٹکٹ لیا۔

(جاری ہے)

روانگی کے تھوڑی ہی دیربعداس نے اپنی ہمشیرہ کومیسج کردیاکہ بس کواغواء کرلیاگیاہے اورڈاکوسپرے کرکے مسافروں کوبیہوش کررہے ہیں ،ان سے لوٹ مارکرکے سامان چھین رہے ہیں اوریہ بس کوراجن پوریاڈی جی خان لے جاناچاہتے ہیں۔

ڈی پی اوکے مطابق اس کی ہمشیرہ نے اپنے رشتہ دارکوبتایااوررشتہ دارنے متعلقہ پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا جس کے بعد یہ خبرجنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔انہوں نے کہاکہ بس کوٹریس کیاگیااورکچاکھوہ کے قریب بس کو روک لیاگیا،متعلقہ تھانہ میں بس ڈرائیوراورمسافروں سے پوچھ گچھ کی گئی توپتہ چلا کہ کسی مسافرنے اپنے گھروالوں کے ساتھ مذاق کیاہے پوچھ گچھ کے بعدبس کو روانہ کردیاگیا۔

مگرڈی پی اوخانیوال نے بس کو لاہور موڑکے قریب دوباررکوالیااورٹریس ہونے والے مسافرتنویرکوگرفتارکرلیاگیا۔ڈی پی اونے بتایاکہ تنویرسے مزیدتحقیقات کی جارہی ہیں کہ اس نے واقعی مذاق کیاہے یااس کے پیچھے کوئی اورمحرکات بھی ہیں ۔ڈی پی اونے کہاکہ تحقیقات کادائرہ بڑھایاجارہاہے اورفیصل آبادپولیس سے رابطہ بھی کیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ اب تک کی تحقیقات سے یہ لگ رہاہے کہ تنویرنے بس اغواء کاڈرامہ رچایاتاکہ وہ گھروالوں سے سات لاکھ 45ہزارکے پرائزبانڈاورپچاس ہزارروپے نقدی کا غبن کرناچاہتاتھااس لئے اس نے گھروالوں کوغلط معلومات دیں۔