سید یوسف رضاگیلانی کے والد کی برسی کے موقع پر21جون کو ملتان میں کانفرنس منعقدکی جائے گی

بدھ 10 جون 2015 18:55

ملتان ۔10 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کے والد سید علمدارحسین گیلانی کی برسی کے موقع پر21جون کو ملتان میں قومی کانفرنس منعقدکی جائے گی جس میں ملک بھرسے سیاسی رہنما،دانشورشرکت کریں گے ۔کانفرنس میں قومی یکجہتی ،ہم آہنگی ،دہشت گردی اورملک کو درپیش دیگر چیلنجززیر بحث لائے جائیں گے۔کانفرنس سہہ پہرتین بجے بہاؤالدین زکریایونیورسٹی کے جناح آڈیٹوریم میں شروع ہوگی ۔

(جاری ہے)

جس میں گورنرپنجاب رفیق رجوانہ ،وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجید،چیئرمین سینٹ رضاربانی ،اے این پی کے سربراہ اسفندیارولی،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ،سینٹرراجہ ظفرالحق،سینٹرحاصل خان بزنجو،سینئرسیاستدان جاویدہاشمی،سابق گورنرپنجاب اورپاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمدمحمود،علامہ مظہرسعیدکاظمی اوربہاؤالدین زکریایونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹرخواجہ علقمہ شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :