گرمی کی شدید لہر،دوپہر کے اوقات میں گلیاں‘ محلے‘ بازار سنسان

بدھ 10 جون 2015 19:36

سرگودھا ۔10 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) سرگودھا اور اس کے گردونواح میں بدھ کو بھی گرمی کی شدید لہر برقرار رہی ۔دوپہر کے اوقات میں گلیاں‘ محلے‘ بازار سنسان رہے ،بازاروں میں دیگر علاقوں سے آنیوالے لوگوں کا رش بھی نہ ہونے کے برابر رہا ۔

(جاری ہے)

گرمی کی شدت کے باعث سارا دن لو چلتی رہی اور مختلف مقامات پر کئی افراد بے ہوش بھی ہوئے، گرمی کی وجہ سے برف اور پانی کی قلت کا بھی لوگوں کو سامنا کرنا پڑا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دھوپ میں سر وغیرہ ڈھانپ کر نکلیں اور زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :