جوڈیشل کمیشن ثابت کرے گا کون جھوٹا ہے،کون سچا ،عمران خان
بھارت کی بدقسمتی ہے انہیں مودی جیسا وزیر اعظم ملا،کوئی عقل مند وزیر اعظم ہوتا تو برصغیر کے حالات کچھ اور ہوتے،مسئلہ کشمیر کے حل سے خطے میں امن اور تمام مسائل حل ہو ں گے،چیئرمین پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو
بدھ 10 جون 2015 19:39
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن انتخابی دھاندلی کے حوالے سے ثابت کرے گا کہ کون جھوٹا ہے اور کون سچا ہے،بھارتی وزیر اعظم کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی بدقسمتی ہے کہ انہیں نریندر مودی جیسا وزیر اعظم ملا ہے،کوئی عقل مند وزیر اعظم ہوتا تو برصغیر کے حالات کچھ اور ہوتے ۔
مسئلہ کشمیر کے حل سے خطے میں امن اور تمام مسائل حل ہو ں گے،جوڈیشل کمیشن دھاندلی کے حوالے سے ثابت کرے گا کہ کون جھوٹا ہے اور کون سچا ہے۔بدھ کے روز جوڈیشل کمیشن انکوائری کے اجلاس سپریم کورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 20 سے30 فیصد حلقوں میں فارم 15 موجود ہی نہیں ہے اور بعض حلقو ں میں50 فیصد فارم15 موجود نہیں۔(جاری ہے)
فارم 15 تمام ریکارڈ موجود ہوتا ہے ،لاکھوں بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں ان کا ریکارڈ کہاں ہے اور کس نے غائب کرائے ہیں،،جوڈیشل کمیشن فارم 15 کا سراغ لگائے ،جوڈیشل کمیشن کے سامنے تمام چیزیں سامنے رکھ دی ہیں،انہوں نے کہا کہ مختلف حلقوں میں60 سے70 ہزار ووٹ کی تصدیق نہیں ہوئی ہے،میرے حلقے میں 93 ہزار ووٹرز کے انگوٹھوں کی شناخت نہیں ہو رہی ہے ،نادرا کے پاس ایسے آلات نہیں ہیں کہ وہ ہزاروں ووٹرز کے انگوٹھوں کی تصدیق کر سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ یہ ثابت کر دے گا کہ کون جھوٹا ہے اور کون سچا ہے۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف جب بھی وزیر اعظم بنتے ہیں تو ان کے کاروبار میں اضافہ ہو جاتا ہے اور عوام غریب ہو جاتی ہے،وزیر اعظم کی پہلی ترجیح اپنا کاروبار ہے ۔عمران خا ن نے کہا کہ ہندوستان کی بدقسمتی ہے کہ نریندرمودی جیسا شخص بھارت کا وزیر اعظم ہے ،مودی کی بجائے کوئی عقل مند وزیر اعظم ہوتا تو برصغیر کے اندر غربت کے خاتمے کیلئے کوششیں کرتا ،بھارت کی عوام نے مودی کو غربت کے خاتمے کیلئے مینڈیٹ دیاتھا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف بھارت کے دورے پر گئے تو اپنے صاحبزادے کو ساتھ لیکر گئے اور ایک مشہور کاروباری شخصیت کے گھر جاکر ملاقات کی دنیا میں کوئی وزیر اعظم ایسا نہیں کرتا،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کرنے سے بہت سارے مسائل حل ہو جائیں گے اور خطے میں خوشحالی ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی رہنماؤں کا اسرائیل اور ایران سے تحمل کا مطالبہ
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی ایران کے شہراصفہان پراسرائیلی حملے کی تصدیق
-
اسرائیل کے خلاف آپریشن نے ہماری اتھارٹی، ہمارے عوام کی فولاد جیسی قوت ارادی اور ہمارے اتحاد کو ظاہر کیا ہے .ایرانی صدر
-
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری دہشت گردوں کے نشانے پر
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
-
6 سال بعد پہلی بارپاکستان میں 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
صدرسے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات ، سالانہ رپورٹ پیش کی
-
پاکستان کا چین کے ساتھ چائے کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کا فیصلہ
-
آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
-
امید ہے آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کے خدوخال مئی میں طے پا جائیں گے، وزیرخزانہ
-
وزیراعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ، مختلف امورپر بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.