میڑو ٹرین کی آڑ میں قبرستان مومن پورہ کو شہیدکرنے کے حکومتی منصوبے کیخلاف 11 جون سے احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی:علامہ سید وقارالحسنین نقوی
بدھ 10 جون 2015 19:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) کنوینر شیعہ شہریان پاکستان علامہ سید وقارالحسنین نقوی کے مطابق میٹرو ٹرین کا اسٹیشن بنانے کیلئے ہزار سال قدیمی قبرستان مومن پورہ جس میں بے پناہ اہم تاریخی شخصیات دفن ہیں، علامہ قائم علی فانی۔ علامہ اکبر عباس۔ علامہ افسر عباس۔ اُستاد امانت علی خاں۔ سائیں اختر حسین۔ حامد علی بیلا۔ ایئر چیف محصف علی میر شہید ۔
سید مظفر علی شمسی۔ سابق مشیر وزیر اعظم علی محمد خواجہ۔ الحاج حیدر علی مرزا۔ سید شاکر علی رضوی شہید کے علاوہ اولیاء۔ مجتہدین۔(جاری ہے)
سادات عظام اولاد رسول کی قبورہیں کو مسمار کرنے کے حکومتی منصوبے کے خلاف 11 جون سے احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائیگا۔ روزانہ 5 بجے شام تا 7 بجے احتجاجی مظاہرہ ہوگا نیز قزلباش وقف حضرت امام حسین کی پراپرٹی جو مومن پورہ سے ملحقہ اور سامنے میکلورڈ روڈ پر موجود ہے جس کی سینکڑوں دکانیں ، ورکشاپس بھی میٹرو ٹرین روٹ میں شامل کر نے کا مذموم ارادہ ہے جس پر میکلوڈ روڈ کے تاجر بھی روزانہ احتجاجی مظاہرہ میں شریک ہوا کرینگے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت ہماری لاشوں سے گذر کر ہی قبرستان مومن پورہ اور وقف حسین پراپرٹی کی طرف پہنچ سکے گی۔
مزید اہم خبریں
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.