مچھلیوں کی جگہ لاش جال میں پھنس گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 10 جون 2015 19:44

مچھلیوں کی جگہ لاش جال میں پھنس گئی

فجیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جون۔2015ء)چودہ سالہ لڑکاسمندر میں ڈوبا تو مچھیروں کے جال میں مردہ ملا۔ اخبار البیان کے مطابق چودہ سالہ سلطان احمد اپنے دو دوستوں کے ساتھ سمندر میں نہانے گیا۔ نہاتے ہوئے سلطان احمد اچانک سمندر میں غائب ہو گیا تو دونوں دوستوں نے بھاگ کر پولیس میں رپورٹ کی۔

(جاری ہے)

پولیس کےغوطہ خوروں نے دوگھنٹے تک سمندر میں دیکھا مگر انہیں سلطان احمد نہیں ملا۔ فجیرہ کے خطرناک سمندر میں مچھیروں نے سمندر سے مچھلیاں پکڑنے کے لیے اپنے جال ڈالے تو اس سلطان احمد پھنس گیا۔ مچھیرے اسے ہسپتال لے گئے مگر وہ پہلے ہی مر چکا تھا۔ شناخت کے بعد سلطان کااحمد کی لاش کو اس کے گھروالوں کے حوالے کر دیا گیا، جنہوں نے رات گئے اس کی تدفین کر دی۔

Browse Latest Weird News in Urdu