جھنگ یونیورسٹی کے قیام سے وہاں کے طالب علموں کو اعلی تعلیم کے مواقع ملیں گے‘ راشدہ یعقوب شیخ

پنجاب بجٹ میں صحت اور تعلیم کے بڑی رقم مختص کی جائے گی عوام دوست بجٹ لا کر عوام کو نیا تحفہ دیں گے

بدھ 10 جون 2015 19:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ جھنگ یونیورسٹی کے قیام سے وہاں کے طالب علموں کو اعلی تعلیم کے مواقع ملیں گے ۔ اس یونیورسٹی کے قیام کافیصلہ مسلم لیگ ن کی تعلیم دوست پالیسی کا نتیجہ ہے۔ مسلم لیگ ن نے اس سے قبل دانش سکول بنا کر غریب اور نادار بچوں کے لئے تعلیم حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی علم دوست حکومت سے معاشرہ میں علم و آگاہی کی نئی سرگرمیاں جنم لے چکی ہیں اور ہر طرف علم کی پیاس بجھانے کے لئے عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں ۔پنجاب کے عوام کو تعلیم و صحت کی سستی اور معیاری سہولتیں فراہم کررہے ہیں ۔ عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پور ا کریں گے ۔پنجاب بجٹ میں صحت اور تعلیم کے بڑی رقم مختص کی جائے گی عوام دوست بجٹ لا کر عوام کو نیا تحفہ دیں گے ۔دھرنوں نے ملکی معیشت اور سیاست کا بھی دھڑن تختہ کر دیا تھا۔دھرنوں سے عام آدمی کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے-دھرنوں کی وجہ سے ملک و قوم کے کئی ماہ ضائع ہوئے۔

متعلقہ عنوان :