واحد ٹیسٹ، بھارت نے کھیل کے پہلے دن بغیر کسی وکٹ کے 239 رنز بنا لیے

بدھ 10 جون 2015 20:07

واحد ٹیسٹ، بھارت نے کھیل کے پہلے دن بغیر کسی وکٹ کے 239 رنز بنا لیے

فتح اﷲ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) بنگلہ دیش اور بھارت کے مابین سیریز کے واحد ٹیسٹ کے پہلے روز بھارتی بیٹسمین چھائے رہے ، بھارتی ٹیم نے بارش سے متاثر ہ پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک بغیر کسی وکٹ کے 239 رنز بنا لئے ، بھارت کی جانب سے مرلی وجے 89 اور شیکھر دھون 150 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو فتح اﷲ میں بھارتی کپتان ورات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ بھارت کی جانب سے مرلی وجے اور شیکھر دھون نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے56 اووز میں ٹیم کا سکور 239 رنز تک پہنچا دیا ۔ بھارت کی جانب سے مرلی وجے 89 اور شیکھر دھون 150 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔پہلے دن بارش کی وجہ سے صرف 56اوورز کا کھیل ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :