ایک اور بھارتی اتھلیٹ کی کلائی کاٹ کر خودکشی کی کوشش‘ہسپتال منتقل کر دیا گیا

بدھ 10 جون 2015 20:11

ایک اور بھارتی اتھلیٹ کی کلائی کاٹ کر خودکشی کی کوشش‘ہسپتال منتقل ..

کیرالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) بھارتی سپورٹس باڈی سے وابستہ ایک اور اتھلیٹ نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔18سالہ اتھلیٹ نے آج صبح اپنی کلائی کاٹ کے خودکشی کی کوشش کی تھی۔ سپورٹس باڈی نے اتھلیٹ کو فوری طور پر میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد فراہم کی جس کے بعد اسے نفسیاتی امراض کے شعبے میں منتقل کیا گیا جہاں سے اتھلیٹ فرار ہوگیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق اتھلیٹ کی حالت خطرے سے باہر تھی۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ اتھلیٹس کے ہاسٹل میں چوری کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں مذکورہ اتھلیٹ سمیت متعدد اتھلیٹس سے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ بھارتی اتھلیٹکس فیڈریشن کے ناروا رویئے سے تنگ آکے اتھلیٹس کے خودکشی کرنے کا رجحان شدت اختیار کررہا ہے۔ دو ماہ قبل ہی پیش آنے والے واقعے میں بیک وقت چار خواتین اتھلیٹس نے زہریلا پھلا کھا کے خودکشی کی کوشش کی تھی۔ ان میں سے تین اتھلیٹس کی جان بچا لی گئی تھی۔ آج صبح پیش آنے والے واقعے میں ملوث اتھلیٹ شارٹ ڈسٹنس رنر کی تربیت حاصل کررہا تھا۔