الیکشن کے روز پولیس اور فوج نے مل جل کر مارشل لاء کی کیفیت پیدا کی، ایمل ولی خان
ڈی پی او چارسدہ کی موجودگی میں پیر مفتی گوہر علی کو تین ساتھیوں سمیت اٹھاکر قانون شکنی کی گئی،صوبائی حکومت کے مستعفی ہونے، بلدیاتی قانون میں ترمیم اور نئے انتخابات کے اعلان تک احتجاج جاری رہے گی،مظاہرے سے خطاب
بدھ 10 جون 2015 20:16
چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ الیکشن کے روز پولیس اور فوج نے مل جل کر مارشل لاء کی کیفیت پیدا کر لی ،ڈی پی او چارسدہ کی موجودگی میں پیر مفتی گوہر علی کو تین ساتھیوں سمیت اٹھاکر قانون شکنی کی گئی مگر ڈی پی او اس پر خاموش رہے ۔ قومی وطن پارٹی اور جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے چیخ رہی ہے مگر اپنے مفادات کی خاطر احتجاج کرنے پر خاموش ہے،صوبائی حکومت کے مستعفی ہونے، بلدیاتی قانون میں ترمیم اور نئے انتخابات کے اعلان تک احتجاج جاری رہے گا۔
وہ فاروق اعظم چوک میں مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے حوالے سے سہ فریقی اتحاد کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
احتجاجی مظاہرے سے جے یو آئی کے مولانا ہاشم خان، حاجی عبد الرشید ،پاکستان پیپلز پارٹی کے حاجی خانم اﷲ ، حکیم اﷲ فوجی ، مسلم لیگ ن کے میاں ہمایون شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے ایمل ولی خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ایک منظم منصوبے کے تحت دھاندلی کرواکر عوام کے حق رائے دہی پر ڈاکا ڈالا ہے ۔
پولیس صوبائی حکومت کی زر خرید لونڈی کا کردار ادا کر رہی ہے ۔30مئی کو پولیس نے آرمی اہلکاروں سے ملکر مارشل لاء کی کیفیت پید ا کی اور شریف لوگوں پر حیوانوں کی طرح تشدد کیا۔ ڈی پی او چارسدہ کی موجودگی میں جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی گوہر علی کو تین ساتھیوں سمیت غائب کیا گیا مگر ڈی پی او چارسدہ دن ڈھاڑے قانون شکنی کا تماشہ دیکھتے رہے ۔مفتی گوہر علی کو باعزت طور پر رہا نہ کیا گیا تو حالات کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر ہو گی ۔ جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی انتخابی دھاندلی کے حوالے سے چیخ وپکار کر رہی ہے مگر اپنی مفادات کیلئے احتجاجی میدان میں آنے کی بجائے وزیر اعلی کی گود میں بیٹھ گئے ۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کے مستعفی ہونے، بلدیاتی قانون میں ترمیم اور نئے انتخابات کے اعلان تک احتجاج جاری رہے گااور سہ فریقی اتحاد کے قائدین کے اگلی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.