Live Updates

صوبے میں ایک دن رمضان المبارک اور عیدکے انعقادکو یقینی بنانے کے لئے مخلصانہ کاوشیں کریں،حبیب الرحمان

مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے تعاون کرتے ہوئے ایک ہی دن روزہ اور عید منانے کو یقینی بنا سکی،وزیرزکواۃ خیبرپختونخوا

بدھ 10 جون 2015 20:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) خیبرپختونخوا کے وزیر زکواۃ واوقاف حاجی حبیب الرحمان نے علمائے کرام سے کہا ہے کہ وہ پورے صوبے میں ایک دن رمضان المبارک اور عیدکے انعقادکو یقینی بنانے کے لئے مخلصانہ کاوشیں کریں اور فروعی اختلاف سے گریزکرتے ہوئے قومی یکجہتی کو یقینی بنائیں۔یہ بات انہوں نے اوقاف کمپلیکس پشاور میں رمضان المبارک اور عید ایک ہی دن منانے کے سلسلے میں علمائے کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبے بھرکے جید علماء نے شرکت کی اور حکومت اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو کئی مفید تجاویز بھی دیں۔اس موقع پر یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں صوبہ خیبر پختونخوا سے دوعلمائے کرام کو نمائندگی دی جائے گی تاکہ وہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے تعاون کرتے ہوئے ایک ہی دن روزہ اور عید منانے کو یقینی بنا سکیں۔اس ضمن میں اجلاس میں وفاقی حکومت کے موثر کردار کی ادائیگی پر بھی زور دیا گیا اور اس امرپر اتفاق کیا گیا کہ مذہبی امور کی قائمہ کمیٹی کے زیر اہتمام عالم دین کی سربراہی میں سب کمیٹی کو بحال کیا جائے تاکہ مذکورہ مسئلے کا مستقل حل نکالا جا سکے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات