پشاور ،سہ فریقی اتحاد نے 16 جون کو میں بڑے جلسے کااعلان کردیا
حکومت نے راتوں رات پولیس کے ذریعے تاجر برادری پر دباؤ ڈالا ،اُنہیں تحفظ کی یقین دہانی کراتے ہوئے کاروبار کھولنے پر مجبور کیا اپوزیشن کا احتجاج ہر صورت جاری رہیگا ،حوصلے بلند ہیں ،مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،صدر سہ فریقی اتحاد میاں افتخارحسین کی بریفنگ
بدھ 10 جون 2015 20:26
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) سہ فریقی اتحاد کے صدر اور اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے ہڑتال کو نوے فیصد کامیاب قرار دیتے ہوئے 16 جون کو پشاور میں ایک بڑے جلسے کی کال دے دی۔ باچا خان مرکز پشاور میں سہ فریقی اتحاد کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ حکومت نے راتوں رات پولیس کے ذریعے تاجر برادری پر دباؤ ڈالا اور اُنہیں تحفظ کی یقین دہانی کراتے ہوئے کاروبار کھولنے پر مجبور کیا جبکہ اپوزیشن کیساتھ نمٹنے کیلئے بھی حکمت عملی وضع کی گئی۔
اُنہوں نے کہا کہ سہ فریقی اتحاد کے کارکن مکمل طور پر پر امن رہے تاہم چند مقامات پر پی ٹی آئی کے منظور نظر دکانداروں نے جلوس کو اشتعال دلانے کی کوشش کی جس دوران ہاتھا پائی تک نوبت پہنچ گئی اور اس دوران اے این پی کے مرکزی فنانس سیکرٹری ارباب محمد طاہر خلیل زخمی ہو گئے۔(جاری ہے)
جبکہ اس موقع پر پولیس کے اہلکاروں کو کیمرے دے کر ناخوشگوار واقعات کا فوٹیج بنانے کا کہا گیا۔
اُنہوں نے کہا کہ مبینہ طور پر میرے اور غلام علی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی بات واضح نہیں ہو سکی۔ اُنہوں نے سہ فریقی اتحاد کے تمام کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیاجنہوں نے پر امن احتجاج میں حصہ لیاتاہم اُنہوں نے حکومتی روئے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جس میں جرگے کے بعد اپوزیشن کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی ناکام کوشش کی۔ میاں افتخار حسین نے واضح کیا کہ اپوزیشن کا احتجاج ہر صورت جاری رہے گا کیونکہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ 16 جون کو ہونے والے جلسے میں سہ فریقی اتحاد کے تمام مرکزی قائدین بھی شرکت کرینگے۔بلدیاتی ایکٹ کا ذکر کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ انٹر نیٹ کا ہیرو صوبے میں زیرو ثابت ہوا اور دوسرے ملکوں سے نظام چوری کر کے صوبے پر مسلط کرنے کی کوشش کی گئی جو آدھا تیتر اور آدھا بٹیر ثابت ہوا۔اُنہوں نے کہ بلدیاتی ایکٹ میں موجود خامیاں دور کی جائیں اور اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔ حکومتی بیانات کے حوالے سے اُنہوں نے کہا کہ اگر عوامی نیشنل پارٹی نے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کی ہے تو پھر حکومت کہاں تھی جبکہ وزیر اعلیٰ کے بھائی نے بیلٹ بکس ہی غائب کر دئیے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم عوام کی عدالت میں ہیں اور جب تک حکومت رضاکارانہ طور پر مستعفی نہیں ہوتی ہمارا احتجاج بدستور جاری رہے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ نگران سیٹ اپ کے ذریعے از سر نو انتخابات کرائے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کیساتھ ایک اور ڈیل ،پھر 2016کی طرح خیرباد کہا جائے گا‘ رانا مشہود
-
وفاقی وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف /ورلڈ بینک کےا جلاس کے موقع پر مصروفیات، اہم شخصیات سے ملاقاتیں
-
شمالی کوریا کا اٹیمی وارہیڈ لیجانے کی صلاحیت کے حامل کروزمیزائل کا تجربہ
-
پاکستان آئی ایم ایف کے بڑے اور طویل المدتی بیل آئوٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹریو
-
معروف عالم دین ڈاکٹراسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منایا جائے گا
-
محکمہ داخلہ پنجاب کی ضمنی انتخابات کے دوران موبائل، انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش
-
وزیرخزانہ سے ورلڈ بینک کے علاقائی نائب برائے جنوبی ایشیاء سے ملاقات ،مختلف امورپر غور
-
وفاقی وزیر خزانہ کا سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اظہا
-
سی پیک کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں،وزیراعظم
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹمز حکام پر دہشت گرد حملے کی مذمت،شہید ہونے والے کسٹم اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس
-
میزائل پروگرام سے منسلک کمپنیوں پر پابندیاں بغیر ثبوت کے لگائی گئیں، دفتر خارجہ
-
پیرس اولمپکس: افغان کھلاڑی کا افغانستان پر پابندی کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.