سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کےقائم مقام ڈائریکٹرجنرل کی ہدایت پر کمپلن سیل قائم کردیا گیا

بدھ 10 جون 2015 20:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کیـ قائم مقام ڈائریکٹرجنرل ممتاز حیدر کی ہدایات پرادارے میں ایک کمپلین سیل قائم کیاگیاہے جس کامقصد ادارے کے ٹیکنیکل افسران واسٹاف کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں عبور اور مہارت میں اضافہ کرناہے تاکہ 18ٹاؤنز سیکشن کے جونیئرٹیکنیکل افسران واسٹاف کوتعمیرات اور بلخصوص جدید طرزتعمیرات کے اصولوں سمیت بلڈنگزقوانین کے حوالے سے خاطر خواہ آگاہی فراہم کی جاسکے ۔

اس اقدام سے مستقبل میں جونیئرٹیکنیکل اسٹاف کی کارکردگی میں بہتراثرات نمایاں ہونگے۔یہ سیل قائم مقام ڈائریکٹرجنرل ممتاز حیدرکی سربراہی میں خدمات انجام دے گا ۔اس حوالے سے تربیتی پروگرام کے تحت ورکشاپ منعقدہونگی جس میں ایس بی سی اے کے سینئر اورماہرین ِتعمیرات انجینئرز ندیم خان ،ظفراحسن اورفرحان قیصر جونیئرٹیکنیکل اسٹاف کو روزانہ ایک گھنٹہ تربیتی لیکچردیں گے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں جونیئرٹیکنیکل افسران نے قائم مقام ڈی جی کے اس اقدام کوسرہاتے ہوئے کہاہے کہ پیشہ وارانہ تعلیم اورفیلڈکے تجربات کے ساتھ کمپین سیل کے ذریعے تربیت سے ہماری صلاحیت ،مہارت اورکارکردگی میں تیزی سے اضافہ ہوگاجو نہ صرف ہمارے لئے بلکہ ادارے کیلئے خوش آئند اور شہریوں کی بہتر خدمت کاموقع فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :