پاکستان برما نہیں ہے، بھارت کے اوسان خطا ہوچکے ہیں: سابق صدر پرویز مشرف

muhammad ali محمد علی بدھ 10 جون 2015 21:15

پاکستان برما نہیں ہے، بھارت کے اوسان خطا ہوچکے ہیں: سابق صدر پرویز مشرف
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جون 2015 ء) سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ بھارت جان لے کے پاکستان کے لوگوں اور افواج نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیانات پر سابق صدر پرویز مشرف نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سابق صدر کا کہنا ہے کہ بھارت یاد رکھے کہ پاکستان برما نہیں ہے۔ بھارت کے اوسان خطا ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت بھول گیا ہے کہ کارگل میں پاک فوج نے اس کا کیا حال کیا تھا جب بھارت کے پاس تابوت کم پڑ گئے تھے اور ایک زندہ فوجی کو شہید ظاہر کرکے بھارت نے اسے فوج کا سب سے بڑا اعزاز دے دیا تھا۔ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے جس کے پاس ایک مضبوط فوج موجود ہے لہذا اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔بھارت نے اب اگر جارحیت کی تو ہمارا جواب اللہ اکبر ہوگا۔ سابق صدر نے حکومت کو عوام کے جذبات کی عکاسی کرتے ہوئے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا مشورہ دیا ہے۔