سات ریٹرنگ افسران نے مسلم لیگ ق کے الزامات کو انکوائری کمیشن میں مسترد کر دیا

بدھ 10 جون 2015 21:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء )عام انتخابات 2013میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے روبروسات ریٹرنگ افسران نے مسلم لیگ ق کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو انکوائری کمیشن میں مسترد کر دیاچیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی رتحقیقات کی تو مسلم لیگ ق کی جانب سے الزامات کا جواب دینے کے لیے سات حلقوں کے ریٹرنگ آفیسر کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ریٹرنگ آفیسر نے ق لیگ کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان حلقوں کے امیدواروں کو نتائج کیی تیاری کے لیے جای کیے جانے والے نوٹس بھی کمیشن کے سامنے پیش کر دیے ریٹرنگ آفیسر نے کمیشن کو بتایا کہ انہوں نے قانون کے مطابق عدالت کے باہر بھی نوٹس چسپاں کیے تھے تمام ریٹرننگ افسران نے مسلم لیگ ق کے الزامات مستردکردیے