کراچی اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد 34300پوائنٹس کی ایک اور نئی سطح عبور کرنے میں کامیاب
سرمائے میں 13ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروباری حجم منگل کی نسبت 7کروڑ شیئرز کم رہا
بدھ 10 جون 2015 21:27
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ بدھ کے روز ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد 34300پوائنٹس کی ایک اور نئی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہی ، تیزی کے سبب اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے میں 13ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروباری حجم منگل کی نسبت 7کروڑ شیئرز کم رہا۔اس طرح رواں کاروباری ہفتے کے 3دنوں میں سرمائے کے مجموعی حجم میں60 ارب سے زائد روپے کا اضافہ ہو چکا ہے جبکہ اسی مدت کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 311پوائنٹس بڑھ گیا۔
بدھ کو کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100انڈیکس میں حصص کے فروخت پر دباؤ کے سبب مندی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس 34197.24پوائنٹس کی نچلی سطح تک گر گیا تاہم حکومتی اداروں کی جانب سے مارکیٹ کو سہارا دینے کی غرض سے کی گئی سرمایہ کاری اور غیر ملکی سرمائے کی آمد سمیت پیٹرولیم،ٹیلی کام،توانائی اور بینکنگ سیکٹر میں خریداری کے سبب دوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100انڈیکس 34531.69پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بھی دیکھا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.