موبائل فون کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے پر ٹیکس ٹیلی کام سیکٹر نے مسترد کردیا

بدھ 10 جون 2015 21:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) موبائل فون کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے پر ٹیکس عائد کردیا گیا، ٹیلی کام سیکٹر نے ٹیکس کو مسترد کردیا۔ نئے بجٹ 2015-16 میں تھری جی اور فور جی صارفین پر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیلی کام سیکٹر کا کہنا ہے اس اقدام سے انڈسٹری پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔ ان کا کہنا تھا ایک سال میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد ڈیڑھ کروڑ تک پہنچ گئی ، تاہم اس اقدام سے صارفین کی تعداد میں کمی ہوگی۔ واضح رہے ٹیلی کام سیکٹر کی جانب سے ایک ارب ڈالر سے زائد رقم خرچ کرکے تھری جی اور فور جی لائنسز خریدے گئے تھے جس پر دس فیصد ودہولڈنگ ٹیکس بھی عائد تھا۔

متعلقہ عنوان :