ایم ڈی سوئی سدرن اور سیکریٹری سی این جی ایسو سی ایشن کے مذاکرات کامیاب،کراچی میں تمام اسٹیشن کھول دیئے گئے

بدھ 10 جون 2015 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) ایم ڈی سوئی سدرن سے اور سیکریٹری سی این جی ایسو سی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد کراچی میں تمام اسٹیشن کھول دیئے گئے۔

(جاری ہے)

48 گھنٹوں سے جاری گیس کی طویل بندش پر سی این جی ایسوسی ایشن کے جانب سے سوئی سدرن کراچی آفس کے باہر زبردست احتجاج کیا ۔ احتجاج مذاکرات کے منظوری نہ ہوجانے تک کیا جانا تھا تاہم ایم ڈی سوئی سدرن سے مذاکرات کامیاب ہونے پر دو بجے سی این جی اسٹیشن کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :