بیرون ممالک سے ترسیلات رواں مالی سالک کے پہلے گیارہ ماہ میں 16فیصد بڑھ کر16.6ارب ڈالر ہوگئیں
بدھ 10 جون 2015 21:33
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات مالی سال 15ء پہلے گیارہ مہینوں میں 16فیصد بڑھ کر16.6ارب ڈالر ہوگئیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 15ء کے پہلے گیارہ مہینوں (جولائی تا مئی) کے دوران16,632.76 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جس سے م س 14ء کے اسی عرصے میں بھجوائی گئی رقم 14,338.38ملین ڈالر کے مقابلے میں 16فیصد کی متاثر کن نمو ظاہر ہوتی ہے۔ مئی 2015ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات1,663.1 ملین ڈالر رہیں جو اپریل 2015ء کے مقابلے میں 1.37فیصد اورمئی 2014ء کے مقابلے میں 15.46فیصد زائد ہیں۔ بلحاظ ملک مئی2015ء کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب528.34ملین ڈالر، 399.35ملین ڈالر، 221.1ملین ڈالر، 194.15ملین ڈالر، 190.66ملین ڈالر، اور 28.5ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ مئی 2014ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 451.14 ملین ڈالر، 290.91ملین ڈالر، 216.84ملین ڈالر، 181.04ملین ڈالر، 164.01 ملین ڈالر، اور 39.06ملین ڈالر تھیں۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.