پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی سندھ کا ممکنہ اشوباطوفان اور بارشوں سے نمٹنے کیلئے ساحلی علاقوں میں الرٹ

بدھ 10 جون 2015 21:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی سندھ برانچ نے ممکنہ اشوباطوفان اور بارشوں سے نمٹنے کے لئے اپنے اربن ایمرجنسی ریسپونس ٹیم کو کراچی کے ساحلی علاقوں میں الرٹ کردیاہے تاکہ اس سے ہونے والی تباہ کاریوں سے بچا جاسکے کیونکہ میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق طوفان کراچی سے تقریبا ایک ہزار700کلو میٹر دور ہے ۔

ریڈ کریسنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس طوفان سے نمٹنے کے لئے ایمرجنسی ریسپونس ٹیم کو ہائی الرٹ کردیا ہے جس میں ایمبولنسز،ڈاکٹر،پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر شعبہ جات بھی شامل ہیں جبکہ تمام اسٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی ہیں اور اس حوالے سے بدھ کے روز اپنے ہیڈ آفس کلفٹن میں ایمرجنسی سیل بھی قائم کردیا جائے گا جس کا نمبر021-35836281 ہے جہاں پر عوام معلومات حاصل کرسکیں جبکہ ہنگامی صورتحال کے دوران ہنگامی راستوں کے لئے بھی نقشہ بنادیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ریڈ کریسنٹ کی ٹیم نے ساحلی پٹی پر رہائشی عوام کو بھی انتباہ اور ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ کمشنرکراچی سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ شعبہ کو یڈ کریسنٹ کے شعبہ ڈیزاسٹرمئنجمنٹ سے رابطہ میں رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ واقعات یا ناخوشگوار واقع کے دوران باہمی تعاون سے متاثرہ عوام کی مدد کی جاسکے۔`

متعلقہ عنوان :