` پی ٹی وی ملازمین مستقلی کیس، بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس کی رپورٹ جمع کرانیکا حکم `

بدھ 10 جون 2015 21:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی وی ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے دائر کیس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی رپورٹ عدالت میں جمع کرنے کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی ملازمین کی جانب سے حافظ عرفات ایڈووکیٹ جبکہ پی ٹی وی کی جانب سے شاہد محمود کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے‘ عدالت نے اجلاس کی رپورٹ جمع نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا جس پر پی ٹی وی وکیل نے کہا کہ رپورٹ تیار ہے لیکن دستخط نہ ہونے کے باعث پیش نہیں کر سکے اس پر حافظ عرفات ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت پی ٹی وی حکام کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرے‘ اس پر عدالت نے کہا کہ پہلے رپورٹ عدالت میں پیش ہونے دیں‘ بعد ازاں عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔