حکمرانوں کے وعدے ریت کی دیوار ثابت ، کوئی تبدیلی نہیں آئی،شیخ عباس رضا
دھرنوں نیعوام کے سیاسی شعور کو اجاگر کیا وہاں حکومت اپوزیشن مابین مک مکا کی سیاست کو بھی بے نقاب کردیا، میڈیا سے گفتگو
بدھ 10 جون 2015 21:50
بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) حکمرانوں نے جو بھی وعدے کیے سب ریت کی دیوار ثابت ہوچکے ہیں،ملکی تاریخ کے طویل ترین دھرنوں نے جہاں عوام کے سیاسی شعور کو اجاگر کیا وہاں حکومت اور اپوزیشن کے مابین مک مکا کی سیاست کو بھی بے نقاب کردیا، یہی وجہ ہے کہ میگا کرپشن اور لوٹ مار میں ملوث تمام پارلیمانی جماعتوں کو آج اپناسیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے اور وہ انتخابی دھاندلیاں تسلیم کرنے کے باوجود کرپٹ حکمرانوں کیساتھ کھڑی ہوئی ہیں۔
پاکستان میں 11کروڑ لوگ خطہ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ہم امیر غریب کو برابری کے حقوق دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف بہاولپور کے سابق سینئر نائب صدر شیخ عباس رضا نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا عام آدمی آج جن مشکلات اور مسائل کا شکار ہے وہ سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کی ملی بھگت کا ہی نتیجہ ہے، کرپشن ،لوٹ مار اور اقرباپروری میں موجودہ حکمرانوں نے تو زرداری حکومت کوبھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف دھاندلی زدہ فراڈ حکمرانوں کو مزید وقت نہیں دے گی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ملک و قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے جو ملک میں اصل جمہوریت لا کر رہے گا ۔شیخ عباس نے مزید کہا کہ عوام نے انتخابات میں جو امیدیں اور توقعات حکمرانوں سے وابستہ کی تھیں اب وہ مایوسی میں بدل چکی ہیں۔انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کی مخلص اور محب وطن قیادت برسراقتدار آکر ملک کے مسائل کو حل کرے گی۔عوام الناس کو ریلیف فراہم کیاجائے گا اور پاکستان خوشحالی کے راستے پر گامزن ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے جو بھی وعدے کیے سب ریت کی دیوار ثابت ہوچکے ہیں۔عوام الناس کی زندگی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی رونمانہیں ہوئی`متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.