لاہور میں تیز آندھی کے بعد متعدد علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاوَن

muhammad ali محمد علی بدھ 10 جون 2015 21:56

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جون 2015 ء) لاہور میں تیز آندھی کے بعد شہر کے متعدد علاقوں کو بجلی کے بریک ڈاوَن کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں شام کو آنے والی تیز آندھی کے باعث شہر کے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تیز آندھی کی وجہ سے مختلف علاقوں میں درخت گرنے کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور شہر کے 127 فیڈر بند ہوگئے ہیں۔ عوام کی جانب سے شکایت کی جارہی ہے کہ لیسکو حکام رابطہ کرنے پر جواب نہیں دے رہے تاہم لیسکو حکام کے مطابق شہر میں بجلی کا نظام بحال کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :