جعلی ڈگریوں پر نااہل اراکین اسمبلی سے تمام حکومتی واجبات کی وصولی کا فیصلہ

وزارت قانون کو بھجوانے کیلئے مسودہ تیار واجبات کی وصولی قومی و صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹریز کے زریعے کی جائے گی ،ذرائع

بدھ 10 جون 2015 21:57

جعلی ڈگریوں پر نااہل اراکین اسمبلی سے تمام حکومتی واجبات کی وصولی کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جعلی ڈگریوں کی بناء پر نااہل ہونے والے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے تمام حکومتی واجبات وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،ای سی پی نے آئینی اور قانونی پہلووں کا جائزہ لیتے ہوئے مسودہ تیار کرکے وزارت قانون و انصاف کو بھجوانے کی تیاری مکمل کر لی ،واجبات کی وصولی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹریز کے زریعے کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے وہ ممبران جو جعلی ڈگریوں کی وجہ سے نااہل ہوچکے تھے اور انہوں نے اپنی بے گناہی کسی بھی عدالت میں ثابت نہیں کی تھی سے وہ تمام مراعات اور تنخواہیں وصول کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے ذرائع کے مطابق جعلی ڈگریوں کے حامل اراکین قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں بیٹھ کر تنخواہوں میڈیکل الاؤنس جہازوں کے ٹکٹ اور دیگر سرکاری مراعات کے مزے لیتے رہے اب الیکشن کمیشن نے ایسے تمام اراکین سے تمام تر حکومتی واجبات وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں قانونی اور آئینی پہلووں کا جائزہ لینے کے بعد مسودہ تیار کرکے وزارت قانون کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں سے منظوری کے بعد الیکشن کمیشن واجبات کی وصولی کیلئے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹریز کو احکامات جاری کرے گی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے نااہل ہونے والے ممبران اسمبلی کی جانب سے جمع کرائے جانے والے بنک اکاؤنٹس اور آثاثوں کی تفصیلات بھی نکالنا شروع کر دی ہیں تاکہ کسی بھی نااہل رکن کی جانب سے سرکاری واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں ان کے بنک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کے ساتھ ساتھ جائیدادوں کی ضبطگی کے زریعے حکومتی واجبات پورے کیے جا سکیں

متعلقہ عنوان :