مو لا نا فضل الرحمن کا بر می مسلمانوں پر مظالم کے خلاف کل ملک گیر یوم احتجاج کاا علان

عالم اسلام ان مظالم کو رکوانے کیلئے فوری حکمت عملی اختیار کرے ،علماء خطبا ء جمعہ میں مذمتی قرار دادیں منظور کریں، پارٹی راہنماؤں سے گفتگو

بدھ 10 جون 2015 21:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) جمعیت علماء اسلام (ف)کے سر براہ مو لا نا فضل الرحمن نے بر ما میں مسلمانوں کے ساتھ ہو نیوالے بدترین مظالم کے خلاف جمعہ12جون کو ملک گیر یوم احتجاج کاا علان کیاہے انہوں نے بر ما میں مسلمانوں پرمظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس سے کھلی درندگی قرار دیا ہے اورکہا کہ عالم اسلام ان مظالم کے خلاف موٴثر آواز اٹھائے اور انھیں رکوانے کے لیئے فوری حکمت عملی اختیار کرے انہوں نے علماء خطبا ء سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ میں ان مظالم کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کریں اور کا ر کنوں کو ہدایت کی ہے وہ ملک گیر احتجاج کریں وہ پارٹی راہنماؤں سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر مولانا قمر الدین،مو لا نا سید عبد المجید ندیم شاہ، مولانا محمد امجد خان ،حافظ حسین احمد،مفتی ابرار احمد،محمد اسلم غوری ،حاجی شمس الرحمن شمسی اور دیگر مو جو د تھے مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ بر ما میں مسلمانوں کے ساتھ ہو نیوالے مظالم پر عالمی برا دری کی خاموشی انتہائی مجر مانہ غفلت اور اسلام دشمنی کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں وہاں بدھ مت کے پیروں کاروں نے دنیا بھر کے سامنے اپنا مکرو چہرہ بے نقاب کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ امریکی اور اس کے اتحادیوں کو بر ما کے مظلوم مسلمانوں کی کٹی ،جلی لاشیں کیوں نظر نہیں آتی انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبردار بر ما میں انسانیت کی تذلیل پر خاموش تما شائی بنے بیٹھے ہیں انہوں نے کہا کہ میانمار میں مسلمانوں پر ایک عرصہ سے مظالم ڈھائے جا رہے ہیں لیکن ساری دنیا ان مظالم پر خاموش ہے انہوں نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر یو این او کا کردار شر مناک اور قابل مذمت ہے مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ انسانی حقوق کے دعوے دار اب گونگے اور اندھے اس لیئے ہیں کہ گر نے والی لاشیں مسلمانوں کی ہیں انہوں نے کہا کہ میانمار میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم سے انسانیت کے سر جھک گئے ہیں ا نہوں نے کہاکہ میانمار میں ایک عرصے سے مسلمانوں پر ظلم کیا جا رہا ہے لیکن انسانی حقوق کے چمپئین اداروں نے خاموشی اختیار کررکھی ہے عالمی ادارے اسی وقت کردار ادا کرتے تو آج حا لات بدترین صورت اختیار نہ کرتے انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق ذمہ داران کب آواز اٹھائیں گے انہوں نے تمام مسلم حکمران اس مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں اور برما حکومت سے دوٹوک بات کریں انہوں نے کہاکہ میانمار میں سمندر میں پھنسے افراد کو ضروریات اشیاء کی کمی جو انتہائی تشویشناک ہے انہوں نے کہاکہ یو این او کو اپنا منافقانہ کردار ختم کر نا چاہیے اور بر ما حکومت سے بات کر نی چاہیے

متعلقہ عنوان :