نالوں کی صفائی کے کام کو بروقت مکمل کر لیا جائے گا،ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ روبینہ آصف

بدھ 10 جون 2015 22:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ روبینہ آصف نے کہا ہے حکومت سندھ کی واضح ہدایات ہیں کہ تمام نالوں کی صفائی کے کام جلد از جلد کو مکمل کر لیا جائے اس سلسلے میں فنڈز بھی دیئے جارہے ہیں تا کہ بلدیاتی اداروں کو مالی وسائل کی وجہ سے نالوں کی صفائی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے کیونکہ نالوں کی صفائی کا مرحلہ بہت اہم ہے اور نالوں کی صفائی کا کام بروقت ہونے کی وجہ سے بارشوں کے دوران عوام تکلیف سے بچ جاتے ہیں نالوں کی صفائی کا کام ہونے کے بعد وقتا فوقتا نالوں کی نگرانی کرنا بھی بہت ضروری ہے۔

ڈسٹرکٹ کورنگی میں بروقت نالوں کی صفائی کا کام شروع کر کے قابل تحسین اقدام کیا گیا ہے ۔تمام نالوں کی صفائی کے کام کو بروقت مکمل کر لیا جائے تاکہ بارشوں میں نالے اوور فلو نہ ہوسکیں اس کے ساتھ تمام علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کام کو بھی جلد از جلد مکمل کر لیا جائے ۔

(جاری ہے)

نالوں کے نظام کو درست رکھنے کے لئے عوام الناس خود بھی خیال رکھیں کیونکہ نالوں میں کچرا جمع ہونے سے نالے اوور فلو ہوجاتے ہیں۔

ٖصفائی ستھرائی کے کاموں میں مزید بہتری لائی جائے جبکہ خاص طور پر نالوں کے اوور فلو کو روکنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی قر ۃ العین میمن ،میونسپل کمشنر مسرور میمن ،سپریٹینڈنگ انجینئر غلام سرور چاچڑ،XENطلعت محمود ،ڈائیریکٹر ہیلتھ رفیق شیخ کے ہمراہ ڈی ایم سی کورنگی میں نالوں کی صفائی اور صفائی ستھرائی کے کاموں کے معائنہ کے دوران کیا۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی قرۃ العین میمن نے انہیں بتایا کہ باران رحمت کو عوام کے لئے زحمت نہیں بننے دیں گے۔ڈسٹرکٹ کورنگی میں مون سون کی بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لا کر تمام ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں کچھ نالوں کی صفائی کے کاموں کو مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ مزید نالوں کی صفا ئی کا کام جا ری ہے ۔

ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی قرۃ العین میمن نے مزید کہا کہ بارشوں سے قبل ہی ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے برسات سے پہلے کے تمام امور کو نمٹایا جا رہا ہے اور بارشوں کے دوران کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے ہر یوسی اور علاقے کی ضرورت کے حساب سے تمام تر منصوبہ بندی کی جار ہی ہے ہماری تمام تر کوشش ہے کہ بار ش کے دنوں میں عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں اور ماحول کو صاف ستھرا اور خوشگوار رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں ۔