کراچی،اورنگی ٹاؤن سے کیبل آپریٹر کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

بدھ 10 جون 2015 22:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) اورنگی ٹاؤن سے کیبل آپریٹر کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی،تفصیلات کے مطابق بدھ کو پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن خیبر پکوان کے قریب سے لاش ملی،جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی ،پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لئے عباسی اسپتال منتقل کیا،پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت سہیل شریف کے نام سے ہوئی ہے اور مقتول کو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار اپنے ساتھ اغواء کر لے گئے تھے اور بعد ازاں بد ترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مزکورہ مقام پر پھینک کر فرار ہوگئے مقتول اورنگی ٹاؤن کا رہائشی اور ٹی وی کیبل آپریٹر تھا۔

متعلقہ عنوان :