روہنگیاہی مسلمانوں پر بدھ مذہب کے مظالم کھلی دہشتگردی ہے ،اقوام متحدہ ،انسانی حقوق کی تنظیمیں اور او آئی سی برما کے مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے کیلئے مداخلت کریں

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کابیان

بدھ 10 جون 2015 22:12

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ روہنگیاہی مسلمانوں پر بدھ مذہب کے مظالم کھلی دہشتگردی ہے ،اقوام متحدہ برما کے مسلمانوں کو وہاں کی آبادی کے اعتبار سے مسلم ریاست کا درجہ دے ،برما کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم بربریت سوشل میڈیا پرتصویریں دیکھ دل خون کے آنسو رورہا ہے ،اقوام متحدہ ،انسانی حقوق کی تنظیمیں اور او آئی سی برما کے مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے کیلئے مداخلت کریں ،12جون بروز جمعہ کو ملک بھر میں برماکے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور بدھ مذہب دہشتگردوں کے ظلم وبربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں ،حیدر آباد میں اسلام زندہ باد امن مارچ ہوگا جس کی قیادت مرکزی رہنما محمدشاہد غوری اور علماء اہلسنت کرینگے ،بدھ مذہب کے پیشواؤں نے انسانیت کے پرخچے اڑھادیئے ہیں ،مذہب کے نام پر قتل وغارتگری کرنیوالے انسانیت کے سب سے بڑے دشمن ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کے صدر نور احمد قاسمی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارت پاکستان کو میانمار نہ سمجھے بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کی سپورٹ کرنا بند کردے پاکستان میں بھارتی مداخلت دہشتگردی اور بین الاقوامی چارٹر کی خلاف ورزی ہے ،انہوں نے کہا کہ دین اسلام امن وآشتی کا درس دیتا ہے ،اسلام کی عین تعلیمات کے مطابق اسلام و ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا اچھی طرح جانتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور ان پر ڈھائے جانیوالے مظالم کے خلاف پارلیمنٹ میں متفقہ منظور ہونیوالی قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میانمار کے مسلمانوں کے حقوق اور ان کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کریں ،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کالا چشمہ اتار کرانسانیت کے تحفظ کیلئے یکساں کردار ادا کرے ۔