ایف جی سکولوں اور کالجوں کو ماڈل کالجوں کے مساوی لانے کیلئے سب کمیٹی تشکیل دی ہے ٗ بیرسٹر عثمان ابراہیم
کمیٹی ایف جی سکولوں اور کالجوں کی سہولیات اور عمارات کا جائزہ لے کر سفارشات تشکیل دیگی ٗ تقریب سے خطاب
بدھ 10 جون 2015 22:18
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء )وزیر مملکت کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کہا ہے کہ ایف جی سکولوں اور کالجوں کو ماڈل کالجوں کے مساوی لانے کیلئے سب کمیٹی تشکیل دی ہے جو ایف جی سکولوں اور کالجوں کی سہولیات اور عمارات کا جائزہ لے کر سفارشات تشکیل دے گی، ان سفارشات پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا۔
بدھ کو پانچویں اور دسویں جماعت میں پہلی دس پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ میں کیش ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ وفاقی نظامت تعلیم کے زیر انتظام کام کرنے والے تعلیمی اداروں میں نتائج کا تناسب 82 فیصد رہا جبکہ میٹرک میں یہ تناسب 83 فیصد تھا جو کہ حوصلہ افزاء ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت تعلیمی اداروں میں یکساں معیار کیلئے کام کر رہی ہے جس کیلئے ایک سب کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ایف جی کے تعلیمی اداروں میں سہولیات اور عمارات کا جائزہ لے گی اور ان تعلیمی اداروں کو ماڈل تعلیمی اداروں کے مساوی لانے کیلئے ایک رپورٹ تشکیل دے گی جس پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ ان کے معیار کو ماڈل تعلیمی اداروں کے مساوی لایا جا سکے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.