حکومت سندھ پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،ورثاء کی ہر ممکنہ معاونت کو یقینی بنارہی ہے،سہیل انور سیال
پولیس کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ٹریننگ کے معیار پر خصوصی توجہ دی گئی جدید اسلحہ ،دیگر سازوسامان وآلات پولیس کو فراہم کرنے کیلئے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں، پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن میں منعقدہ تقریب سے خطاب
بدھ 10 جون 2015 22:22
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) سندھ کے وزیرداخلہ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ حکومت سندھ پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کے ورثاء کی ہر ممکنہ معاونت کو یقینی بنارہی ہے۔ پولیس کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ٹریننگ کے معیار پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جبکہ جدید اسلحہ اور دیگر سازوسامان وآلات پولیس کو فراہم کرنے کے لیے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن میں شہداء سندھ پولیس اور دوران فرائض انتقال کرجانے والے پولیس افسران وجوانوں کے ورثاء میں مالی اعانت کے چیک تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔(جاری ہے)
تقریب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو، ایڈیشنل آئی کرائم سندھ خادم حسین بھٹی، سندھ پولیس کے ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز دیگر پولیس افسران اور جوانوں کے علاوہ پولیس کے ورثاء کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
تقریب کا مقصد سندھ پولیس کے شہداء کو خراج تحسین جبکہ پولیس کے مجموعی امور میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور جوانوں کو سراہنا تھا۔ اس موقع پر 57 شہداء پولیس افسران اور جوانوں کے ورثاء میں فی کس 20 ، 20 لاکھ روپے مالی اعانت کے چیک دوران فرائض انتقال کرجانے والے 80 پولیس افسران کے ورثاء میں 3 سے 5 لاکھ روپے تک مالی اعانت کے چیک تقسیم کرنے کے علاوہ محکمانہ فرائض میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 27 پولیس افسران وجوانوں کو نقد انعامات وتفریحی اسناد بھی دی گئیں۔ صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ شہداء پولیس کے ورثاء میں علیحدہ سے پلاٹس کی فراہمی کا بھی حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ضروری امور کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں امن وامان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے پولیس افسران اور جوانوں نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جانوں تک کو قربان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہداء پولیس کے اہل خانہ کی کفالت اور ہر ممکن امداد کو یقینی بنارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہداء پیکیج 20 لاکھ روپے سے بڑھا کر 1 کروڑ روپے تک کرنے کی تجویز بھی حکومت کو ارسال کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سندھ کو مزید موثر بنانے کے لیے پہلے مرحلے میں کراچی شہر کے ہر تھانے کو ایک پولیس موبائل اور 10 موٹرسائیکلوں کی فراہمی کے اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ شاہراہ فیصل پر پولیس پٹرولیم کے لیے 20 موبائلوں پر مشتمل ایک فلیٹ بھی تیار کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر آئی جی سندھ نے شہداء پولیس کے ورثاء سے ملاقات بھی کی اور درپیش مشکلات اور وسائل سے آگاہی لیتے ہوئے موقع پر ہی ہدایات دیں۔مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
-
ضمنی الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ دفن ہو گیا ‘ یاسمین راشد
-
ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ، پاکستان نے ہمیشہ کشمیراور فلسطین کے مسئلہ کو ہر فورم کر اجاگر کیا ہے، فیصل کریم کنڈی
-
زبانی، تحریری طلاق پر قانون کیا کہتا ہے ہائی کورٹ کا عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل پراستفسار
-
بدین میں 2 نوعمرلڑکوں کا گینگ ریپ، پولیس اہلکار اورسیاستدان کیخلاف مقدمات درج
-
پشاو،بڈھ بیرپولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.