`ایف بی آر کا ”کسٹمز ایکٹ 1969“ میں بنیادی ترامیم کا فیصلہ `
بدھ 10 جون 2015 22:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مستقبل میں پاک چین اقتصادی راہداری کے فعال ہونے کے بعد کسٹمز کی ذ مہ داریوں میں اضافہ، جدید قومی و بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور موجودہ کسٹم نظام کی تطہیر اور تنظیم نو کیلئے ”کسٹمز ایکٹ 1969“ میں بنیادی ترامیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے پاکستان سمیت بھارت اور بنگلہ دیش میں رائج موجودہ کسٹمز ایکٹ درحقیقت انگریز دور میں 1863 میں بنائے گئے جسے تینوں ملکوں نے مقامی ضروریات کے مطابق بعض تبدیلیوں کے ساتھ لاگو کر رکھا ہے۔
ممبر کسٹمز نثار خان کی سربراہی میں اعلی سطحی ٹیم ایکٹ میں ترامیم کیلئے تیزی سے کام کر رہی ہے ممبر کسٹمز ایف بی آر نثار خان ان دنوں کسٹم ایکٹ 1969 میں ترامیم کیلیے کام کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
قیام پاکستان کے بعد وفاقی حکومت نے نئے کسٹم ایکٹ کی تیاری کے بجائے 1863کے کسٹم ایکٹ میں ہی بعض تبدیلیوں کے بعد اسے پاکستان میں نافذ کردیا تھا جس کی وجہ سے کسٹمز کے فیلڈ اسٹاف کو ہمیشہ سے اپنی ذمے داریوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ قوانین میں سقم کی وجہ سے اسمگلرز، کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس چوری کرنے والے افراد بھی رعایت مل جاتی ہے ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے اہم ترین افسر اس وقت دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے کسٹم قوانین کا بغور جائزہ لے رہے ہیں جبکہ موجودہ کسٹم قوانین کی وجہ سے کسٹم حکام کو پیش آنے والی مشکلات کا بھی ڈیٹا تیار کیا جارہا ہے۔
معلوم ہوا ہے قوانین میں تبدیلی کے اس اہم فیصلے کی ایک بڑی وجہ مستقبل میں پاک چین اقتصادی راہداری کے فعال ہونے کے بعد کسٹمز کی ذمے داریوں میں ہونے والا اضافہ ہےمزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.