Live Updates

`زرتاج افریدی سمیت پی ٹی آئی کے سات نامزد ملزمان چودہ روز جوڈیشل ریماریڈ پر جیل روانہ

خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں سے بلیٹ بکس زبردستی آٹھانے اور ان کو نذرآتش کرنے کے اور پولنگ اسٹشن میں توڑپھوڑ کا مقدمہ درج ہے`

بدھ 10 جون 2015 22:42

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) رسالپور بلدیاتی الیکشن کے موقعہ پرخواتین کے دو پولنگ اسٹیشن میں سے بلیٹ بکس زبردستی آٹھانے اور ان کو نذرآتش کرنے کے اور پولنگ اسٹشن میں توڑبھوڑکرکے خواتین کی پولنگ کو معطل کرنے کے جرم میں ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے والے تحریک انصاف کے ضلع کونسل کے امیدوار زرتاج افریدی سمیت سات نامزد ملزمان کو عدالت نے چودہ روز جوڈیشل ریماریڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق 30مئی کو بلدیاتی الیکشن کے روز پر یزئیڈنگ افسرمس روبینہ جمیل خواتین کے پولنگ اسٹیشن گورئمنٹ گرلزپرائمری سکول شیخان اور پر یزئیڈنگ افسرمس فوزیہ گل خواتین کے پولنگ اسٹیشن گورئمنٹ گرلز مڈل سکول مسکین آباد میں تحریک انصاف کے ضلع کونسل کے وارڈ گندھری کے امیدوار زرتاج افریدی ولد اول خان سکنہ بہرام کلے رسالپور سمیت درجنوں مشتعل مظاہرین نے پولنگ اسٹشنوں میں گھس کر بیلٹ بکس زبردستی آٹھانے اور ان کو نذرآتش کرنے کے اور پولنگ اسٹشن میں توڑبھوڑکرکے خواتین کی پولنگ کو معطل کردی جس کے بعد تھانہ رسالپور میں ایس ایچ او کے مدعیت میں دو مختلف مقدمات درج کئے گئے۔

(جاری ہے)

مقدمہ میں نامزد ملزمان تحریک انصاف کے ضلع کونسل کے وارڈ گندھری کے امیدوار زرتاج افریدی ولد اول خان سکنہ بہرام کلے رسالپور ،اسلام،عمران،زوارحسین،شکیل عالم،عادلخان،ابراراور طارق خان نے بعدالت جناب جہانزیب شنواری ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ سے ضمانت قبل از گرفتار ی کروالی منگل کے روز وکلاء کی تفصیلی بحث کے بعد عدالت کے جج جہانزیب شنواری ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ نے زرتاج افریدی سمیت تمام ساتوں ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتار ی منسوخ کردی۔

رسالپور پولیس نے عدالت کے حکم کے بعد تحریک انصاف کے ضلع کونسل کے امیدوار زرتاج افریدی سمیت سات نامزد ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا۔جمعرات کے روز تمام ملزمان کو جسمانی ریمایڈ کے لیے مقامی سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت سے پولیس نے ملزمان کی جسمانی ریمایڈ کی درخواست کی جس پر وکلاء نے بحث کرنے کے بعد سول جج نوشہر ہ نے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمایڈ پر جیل بھیج دیا`

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :