`کوئٹہ، زیارت میں کسانوں کی آگاہی کیلئے دوروزہ نباتاتی کیمپ کا انعقاد `

بدھ 10 جون 2015 22:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق زیارت کے کسانوں کی آگاہی کیلئے محکمہ زراعت کی موبائل شفاخانہ ٹیم کا صوبائی وزیر زراعت سردار اسلم بزنجو، سیکریٹری زراعت عبدالرحمن بزدار، ڈائریکٹر جنرل یارمحمد پندرانی، ڈائریکٹر جنرل زرعی تحقیقاتی ادارہ ڈاکٹر جاوید ترین کی ہدایات پر ڈائریکٹر ان سروس اکیڈمی ڈاکٹر امان اللہ سالارزئی اور ماہرین کی سربراہی میں 11تا 12جون 2015ء کو زیارت میں کسانوں کی آگاہی کیلئے دوروزہ نباتاتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، اس کیمپ میں خصوصاً صنوبر کے جنگلات جنگلات کے ساتھ سیب کے باغات میں ایک ہونے والے خطرناک پیراسائٹ کے اور اس کی روک تھام اور زیارت کے زمینداروں کو اس خطرناک مرض سے آگاہی کے لئے 12جون 2015ء کو ڈی سی آفس زیارت میں واک کا اہتمام کیا گیا ہے ڈائریکٹر زراعت ان سروس ٹریننگ ڈاکٹر امان اللہ سالارزئی نے بتایا کہ یہ خطرناک منرلٹو پیراسائٹ 15سے 20سال سے زیارت کے صنوبرکے درختوں کو متاثر کررہا ہے۔

(جاری ہے)

اور اس پیراسائٹ نے سیب کے درختوں پر بھی حملہ کردیا ہے ، اگر اس کی روک تھام نہ ہوئی تو مستقبل قریب میں بلوچستان بالخصوص ضلع زیارت کے سیب کے باغات کو ہولناک تباہی سے دوچار پڑے اس ضمن میں ڈائریکٹر زراعت ان سروس ٹریننگ اکیڈمی کے زیراہتمام موبائل شفاخانہ نباتات 12جون بروز جمعہ کو ڈی سی آفس زیارت میں آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں محکمہ زراعت کے زرعی ماہرین کسانوں کو مذکورہ پیراسائیٹ کے بارے میں آگاہی دیں گے اور اس کے بروقت تدارک کے بارے معلومات فراہم کریں گے لہٰذا ضلع زیارت کے تمام زمینداروں کو تاکید کی جاتی ہے کہ اس آگاہی کیمپ میں اپنی شرکت کو یقینی بناکر زرعی ماہرین کی قیمتی معلومات سے مستفید ہوں۔ `