ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ محکموں نے خصوصی کنٹرول روم قائم کر لیئے ہیں ،عامر آفاق

عوام کی آگاہی اور رہنمائی کے لئے ریڈیو ایف ایم92.2 پشاور اور92.6 مرادن سے خصوصی پیغامات اور پروگرام نشر کیئے جائینگے صوبائی حکومت مون سون بارشوں کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، طارق خورشید

بدھ 10 جون 2015 22:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) سال 2015میں ہونے والی مون سون بارشوں کے دوران ممکنہ سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لئے صوبائی حکومت کی پیشگی منصوبہ بندی کے حوالے سے بدھ کہ روز پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پشاور میں طارق رشید سیکریٹری ریلف،بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا کی زیر صدارت ا ہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں ،پاک آرمی،اور غیرسرکاری و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کو عامر آفاق ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں اور متعلقہ محکموں کی جانب سے کی گئی پیشگی منصوبہ بندی اور اداروں کے پاس موجود وسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں نے خصوصی کنٹرول روم قائم کر لیئے ہیں جو ہمہ وقت پی ڈی ایم اے میں قائم صوبائی کنٹرول روم سے رابطے میں رہیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کی آگاہی اور رہنمائی کے لئے محکمہ اطلاعات کے زیر انتظام ریڈیو ایف ایم92.2 پشاور اور92.6 مرادن سے خصوصی پیغامات اور پروگرام نشر کیئے جائینگے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طارق رشید نے کہا کہ صوبائی حکومت مون سون بارشوں کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کا ایک دوسرے کے ساتھ موثر رابطوں اورفوری امدادی کاروائیوں سے ممکنہ نقصانات میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے اپنے موجودہ وسائل اور ضرویات کا بخوبی احاطہ کریں تاکہ مون سون پیشگی منصوبہ بندی 2015 کو حتمی شکل دی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :