مودی نے جرائم تسلیم کر کے بتا دیا بھارت ساؤتھ ایشیا میں دہشتگردی کا ماسٹر مائنڈ ہے، حلیم ترین

بھارت غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ اس طرح کے گھناؤنے کھیل بلوچستان میں بھی کھلیں گے بلوچستان کامسئلہ سیاسی ، بات چیت کے ذریعے حل کرینگے ہمیں کسی بیرونی ملک کی ضرورت نہیں،چیئرمین بلوچستان پولیٹیکل فورم

بدھ 10 جون 2015 22:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) بلوچستان پولیٹیکل فورم کے چیئرمین حلیم ترین نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی بھارتی جنگی جرائم کوتسلیم کرکے ثابت کردیاہے کہ بھارت ساؤتھ اشیاء میں دہشت گردی کاماسٹرمائنڈہے لندن میں سابق سپیکرسیدفخرامام اورسابق سفیرسیداعبیدہ حسین کے اعزازمیں دئیے گئے ظہرانے کے موقع پربات چپت کرتے ہوئے کہاکہ مشرقی پاکستان میں بھارت نے بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم کی فوجی اورمالی مددکوتسلیم کرکے ثابت کیاکہ بھارت نے ہمیشہ سے دہشتگردی کی پشت پناہی کی ہے حلیم ترین نے مطالبہ کیاکہ مودی فوری طورپرمشرقی پاکستان کے عوام سے اورباالخصوص معصوم اوربے گناہ بنگالیوں جن کادہشت گردتنظیم نے قتل عام کیاسے معافی مانگیں حلیم ترین نے کہاکہ بھارت غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ اس طرح کے گھناؤنے کھیل بلوچستان میں بھی کھلیں گے بلوچستان کامسئلہ سیاسی ہے ہم بات چیت کے ذریعے اس کوحل کرینگے ہمیں کسی بیرونی ملک کی ضرورت نہیں بلوچستان کے لوگ سیاسی بصیرت اورتدبور رکھتے ہیں حلیم ترین نے بھارت کوخبردارکرتے ہوئئے کہاکہ مشرقی پاکستان کاگھناؤنافعل بلوچستان میں دہرانے کی کوشش کی توخطے سے بھارت کاجنازہ نکال دینگے۔

متعلقہ عنوان :